بڑی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے بری خبر آگئی 

بڑی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے بری خبر آگئی 
بڑی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے بری خبر آگئی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں ایک ہزار سے 2100 سی سی تک نئی گاڑیوں پر 50 ہزار سے دو لاکھ روپے وِد ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز دے دی گئی۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق ایک ہزار سی سی کی گاڑیوں کی خریداری پر پچاس ہزار روپے وِد ہولڈنگ ٹیکس دینا ہو گا۔اس کے علاوہ دو ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے جب کہ اکیس سو سی سی سے زائد گاڑیوں کی فروخت پر دو لاکھ روپے وِد ہولڈنگ ٹیکس کی تجویزدی گئی ہے۔

دوسری جانب بجٹ میں مقامی طورپر تیار ہونے والی 850 سی سی تک گاڑیوں پر فیڈ رل ایکسائز ڈیوٹی پر چھوٹ کی تجویزدے دی گئی۔برآمد کی جانے والی 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی پرچھوٹ دے رہے ہیں۔سیلز ٹیکس بھی 17 فیصد سے کم کر کے ساڑھے بارہ فیصد کردیا گیا۔

مزید :

قومی -