ڈیوٹی کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک سے ایس  پی انویسٹی گیشن خوشاب وفات پاگئے، آخری لمحات کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

ڈیوٹی کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک سے ایس  پی انویسٹی گیشن خوشاب وفات پاگئے، ...
ڈیوٹی کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک سے ایس  پی انویسٹی گیشن خوشاب وفات پاگئے، آخری لمحات کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خوشاب(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب ملک امتیاز دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے۔
ان کی موت سے چند سکینڈ قبل کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایس پی انویسٹیگیشن خوشاب مَلک امتیاز محمود کو پہاڑی ایریا میں سرچ آپریشن کی بریفنگ کے دوران کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس دوران وہ اچانک  دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالِقِ حقیقی سے جا مِلے۔ اس موقع پر دیگر افسران اور پولیس اہلکار بھی موجود  تھے جو ان کو پکڑنے کے لیے دوڑتے ہیں مگر ان کے لیے دل کا یہ دورہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

ملک امتیاز اس سے قبل پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات رہ چکے ہیں اور کچھ عرصہ قبل ہی انکو ایس  پی انویسٹی گیشن خوشاب تعینات کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -