سندھ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کتنے افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے ؟ تفصیلات جانئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض انتقال کرگئے جبکہ 583 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور831 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 12376 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 583 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 4.7 فیصد ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5236 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک 4273258 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور327587 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 831 مریض صحتیاب ہو ئےجس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 299175 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91.4 فیصد ہے،اس وقت 23176 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 22452 گھروں میں ،21 آئسولیشن سینٹرز میں اور 703 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،651 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 60 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 583 نئے کیسز میں سے 381 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 171،ضلع جنوبی 65، ضلع وسطی 45، ملیر 36، کورنگی 33 اور ضلع غربی میں سے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،اسی طرح حیدرآباد 35، نوشہروفیروز 18، ٹنڈو محمد خان 15، ٹھٹھہ 14، سانگھڑ، دادو اور جامشورو 12۔12، بدین اور سجاول 9۔9، لاڑکانہ اور تھرپارکر 8۔8، جیکب آباد اور قمبر 7۔7، عمرکوٹ 5، شہید بے نظیر آباد 4،ٹنڈو الہیار 3، کشمور اور سکھر 2۔2، گھوٹکی اور میرپورخاص میں سےایک ،ایک نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔