بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کیلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کیلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری
بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کیلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)نے کورونا کے پھیلا ﺅکو روکنے کے لئے مزید چار ممالک کو کیٹیگری سی کی فہرست میں شامل کرلیا ، جس کے بعد فہرست میں شامل ممالک کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے پھیلا کو روکنے کے لئے این سی اوسی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں مزید ممالک کو سی کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔این سی او سی کے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری میں کیٹیگری سی کی فہرست میں مزید چار ممالک کو شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد اس فہرست میں شامل ممالک کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ایران، عراق، بھارت سمیت کیٹیگری سی میں 26ممالک شامل ہیں اور کیٹیگری سی ممالک مسافروں کا کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ لازم ہوگا۔یاد رہے 08 جون کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کو مطلع کیا گیا تھا کہ ملک کےایئرپورٹس پر کوروناسےمتاثرہ مسافروں کاپتہ لگانےکےلئےایک مربوط طریقہ کار وضع کیا گیا تھا اور اب تک 388 مسافروں میں وائرس پایا گیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -