جنوبی کوریا جنسی زیادتی کے کیس میں ائیر فورس کے دو عہدیداران کے گرفتاری وارنٹ کی درخواست

جنوبی کوریا جنسی زیادتی کے کیس میں ائیر فورس کے دو عہدیداران کے گرفتاری ...
جنوبی کوریا جنسی زیادتی کے کیس میں ائیر فورس کے دو عہدیداران کے گرفتاری وارنٹ کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق ایئر فورس کے دو عہدیداران کی گرفتاری کے وارنٹ کی درخواست کی گئی ہے۔ دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون عہدیدار کو جنسی زیادتی کا مقدمہ واپس لینے پر دباو ڈالا جس سے تنگ آکر اس عورت نے خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ عورت کو زبردستی شراب پلانے کے بعد اس کے ساتھی عہدے دار نے زبردستی گاڑی میں جنسی زیادتی کا شکار بنایا تھا۔ متاثرہ خاتون نے اپنی تعیناتی کی جگہ تبدیل کروا لی تھی لیکن کچھ دنوں بعد وہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔ جنسی زیادتی کے مجرم کو دو جون کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ دونوں عہدیداران پر الزام ہے کہ انہوں نے نا صرف جنسی زیادتی کی اطلاع اپنے اعلی افسران کو نہیں دی بلکہ وہ متاثرہ خاتون کو بھی یہ مقدمہ چھوڑنے پر مجبور کرتے رہے۔ یاد رہے کہ اس معاملے کی وجہ سے عوام میں موجود شدید غم و غصہ کی وجہ سے کوریا ایئر فورس کے چیف "لی سیونگ یونگ" نے پچھلے ہفتے اپنا استعفیٰ پیش کیا جو صدر "مون جے ان" نے فوری قبول کر لیا تھا۔