اسلام آباد میں سی ٹی ڈی پولیس کے تشدد سے قتل مقدمہ کا ملزم جان کی بازی ہارگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )تھانہ بہارہ کہو میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کے زیر حراست قتل کا ملزم تشدد کے باعث جان کی بازی ہارگیا۔
تفصیلات کے مطابق قتل کے ملزم حسن کو پولیس نے چند روز قبل حراست میں لیا تھا اور سی ٹی ڈی اس سے تفتیش کررہی تھی کہ اس دوران مبینہ تشدد سے اس کی موت واقع ہوگئی۔حسن کی وفات پر اہل خانہ اور ورثا نے سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے حوالات میں اپنا سر سلاخوں سے ٹکرایا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔