بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران جیالوں کا احتجاجی مظاہرہ، شدید نعرے بازی، ویڈیو بھی سامنے آگئی
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی مردان میں تقریب سے خطاب کے دوران جیالوں نے شدید احتجاج کیا۔
اس دوران جیالوں کی جانب سے مقامی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی اور پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کی قیادت کو بدلنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا۔تقریب میں موجود رہنما کارکنوں کو خاموش رکھنے کی کوشش کرواتے رہے تاہم اس کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔احتجاج کی ویڈ یو بھی سامنے آئی ہے جس میں کارکنوں کو نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مردان میں بلاول بھٹو کی تقریر کی دوران جیالوں کا پی پی پی خیبر پختونخواہ کی قیادت کے خلاف مظاہرہ اور نعرے بازی۔ بلاول بھٹو کو جیالوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے ایکشن لینا چائیے۔
مردان میں بلاول بھٹو کی تقریر کی دوران جیالوں کا پی پی پی خیبر پختونخواہ کی قیادت کے خلاف مظاہرہ اور نعرے بازی۔ بلاول بھٹو کو جیالوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے ایکشن لینا چائیے۔ pic.twitter.com/ibbAwwrRHz
— Nokhaiz Sahi (@NokhaizSahi) June 12, 2021