معروف بھارتی یوٹیوبر کے والدین کورونا کے باعث چلے بسے

معروف بھارتی یوٹیوبر کے والدین کورونا کے باعث چلے بسے
معروف بھارتی یوٹیوبر کے والدین کورونا کے باعث چلے بسے

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے معروف یوٹیوبربھون بام (بی بی) کے والدین کورونا کے باعث چل بسے۔یوٹیوبر بھون بام نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے والدین کے بچھڑنے کا بتایا اور والدین کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا نے میری لائف لائن چھین لیں، والدین کے بغیر کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گا۔

بھون کا کہنا تھاکہ ایک مہینے میں سب بکھر گیا، گھر، میرے خواب سب ختم ہوگیا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ میرے والدین میرے ساتھ نہیں ہیں، اب شروع سے جینا سیکھنا پڑے گا، اب جینے کا دل نہیں کررہا۔ بھون بام بھارت کے معروف یوٹیوبر ہیں جو کہ ’بی بی کی وائنز‘ کے نام سے چینل چلاتے ہیں جبکہ ان کی ویڈیوز یوٹیوب پر مشہور بھی ہیں۔ان کے چینل پر سبسکرائبر کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہے۔

مزید :

تفریح -