انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا

انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا
انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا

  

ساوتھپمٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ نے کھیل کے تیسرے دن کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 122رنز بنالیے ہیں اور اسے نیوزی لینڈ کے خلاف 37 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑی آؤٹ تھے،تاہم نیوزی لینڈ کے بلے باز تیسرے دن انگلش باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکے اور وقفے وقفے سے انکی وکٹیں گرتی رہیں،نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 388 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ینگ82، روس ٹیلر 80 اور ڈیون کینوے 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ نے چار،مارک ووڈ اور سٹون نے دو دو جبکہ جیمز اینڈرسن نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

پہلی اننگز کی مانند دوسری اننگز میں بھی انگلینڈ کے بلے بازوں کی وکٹیں خزاں میں درختوں کے پتوں کی مانند گرتی رہیں ،تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ کی نو وکٹیں گرچکی تھیں اور پوری ٹیم نے 122 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ 29 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک ہینری اور نیل ویگنز نے تین تین جبکہ اعجاز پٹیل نے دو اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

مزید :

کھیل -