پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا نام فائنل کرلیا، سبطین خان کی تردید

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا نام فائنل کرلیا، سبطین خان کی ...
پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا نام فائنل کرلیا، سبطین خان کی تردید

  

لاہور  (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے   پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا نام فائنل کرلیا تاہم پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نے اس کی بعد میں تردید کردی۔ 

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے میاں محمود الرشیدکو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربنانےکی منظوری دے دی ہے۔ میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔خیال رہے کہ میاں محمود الرشید اس سے قبل ن لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں بھی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہ چکے ہیں۔

ادھر نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سبطین خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکرنا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ہو سکتا ہے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی لگایا جائے،دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے حوالے سے پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا۔اپوزیشن لیڈر کے لیے راجہ بشارت یا محمود الرشید کی حمایت سے متعلق سوال پر عثمان بزدار نے کہا کہ پارٹی میں میرے لیے تمام محترم ہیں اور میں سب کے ساتھ ہوں۔

مزید :

قومی -سیاست -