جان بوجھ کر گلگت بلتستان کا بجٹ کم رکھا گیا ،  ترقیاتی بجٹ میں 50 فیصد کٹوتی کی گئی ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان 

جان بوجھ کر گلگت بلتستان کا بجٹ کم رکھا گیا ،  ترقیاتی بجٹ میں 50 فیصد کٹوتی کی ...
جان بوجھ کر گلگت بلتستان کا بجٹ کم رکھا گیا ،  ترقیاتی بجٹ میں 50 فیصد کٹوتی کی گئی ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان  خالد خورشید نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کر گلگت بلتستان کا بجٹ کم رکھاہے ، گلگت  بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں  50 فیصد کٹوتی کی گئی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد خورشید  نے کہا کہ ملک کا 70 فیصد پانی گلگت بلتستان سے آتاہے  مگر یہاں بجلی نہیں ہے ، ہم نے 70 سال پہلے آزادی لی مگر  دوسرا اہم ترین کام یہ ہوا کہ عمران خان نے یہاں  200 میگاواٹ بجلی دی ، عمران خان نے ہمارے لئے آئینی حقوق کے دروازے کھولے ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کو اس کے حق سے کم مل رہا ہے ، اس میں بھی  50 فیصد کٹوتی کی گئی ، ان کو معاملے کی حساسیت کا علم ہی نہیں ،  انہوں نے جان بوجھ کر   گلگت بلتستان کا بجٹ  23 بلین رکھا ہے ، گلگت ٹیکس فری زون ہے ،  پورے پاکستان کو بجلی مل رہی ہے مگر جی بی کو نہیں مل رہی ،  جی بی کو واپڈا سے ایک میگاواٹ بجلی بھی نہیں مل رہی ۔خالد خورشید نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیں انٹرنیشنل ائیرپورٹ دیا۔

عمران خان نے ایک سال میں گندم پر دو ارب روپے کی سبسڈی  دی ،وفاق نے گلگت بلتستان  کی گندم پر سبسڈی میں کٹوتی کی ، مہنگائی کے باعث صوبے کے عوام  شدید متاثر ہو رہے ہیں ،  امپورٹڈ حکومت ایک مشن پر آئی ہے ،ترقیاتی منصوبے جی بی کاحق ہے ، اس حکومت نے  ہمارے متعدد ترقیاتی منصوبے ختم کر دیے ، گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کیا جا رہاہے ،ہمیں بھی ترقی کا اتنا ہی حق ہے جتنا دوسرے علاقوں کیلئے ہے ۔

خالد خورشید نے کہا کہ  عمران خان نے ہیلتھ ، ایجوکیشن ا ور پولیس کے شعبے میں مدد کی ، پولیس میں ہم نے پانچ ہزار بھرتیاں  کرنی تھیں، جی بی میں نرسز کی 76 سیٹیں  ہیں جن میں  سے 46 کی بھرتی ہونی تھیں ،  ہمارے پاس تو پیسہ نہیں کہ ڈیزاسٹر میں لوگوں کی مدد کر سکیں ،  اب اگر کچھ ہوا تو وفاق جانے  ، وہی پور ا کرے گا۔

اس موقع پر  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ  امپورٹڈ حکومت کےآنےکےبعد ملک میں مہنگائی آئی ، امپورٹڈوزیرخزانہ کہتاہے بجلی اورپٹرول مزیدمہنگا ہو گا ، انہوں نے 45 روزمیں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ، سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، سی پیک کا دروازہ گلگت بلتستان ہے، انہوں نےگلگت بلتستان اورضم شدہ اضلاع کابجٹ کم کردیا ، موجودہ حکومت نے ترقی کا سفر روک دیا ہے۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ  پی ڈی ایم امریکی سازش کےتحت حکومت میں آئی ، گلگت بلتستان کومقصود چپڑاسی سے بھی کم پیسے دیئےجارہےہیں، امپورٹڈ حکومت خطرناک راستے پر ہے۔