یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کا منفرد اعزاز

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کا منفرد اعزاز
یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کا منفرد اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب (UCP) لسانیات اور ادب پر اپنی باوقار قومی کانفرنس میں اشاروں کی زبان کی تشریح کو شامل کرنے والی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے۔ ڈاکٹر عرفان عباس کی کاوش اور شعبہ انگریزی کے سربراہ ڈاکٹر بابر سلطان علی خان اور ڈین فیکلٹی آف لینگویجز اینڈ لٹریچر ڈاکٹر فہمیہ سلطانہ کی متحرک قیادت میں ہونے والے اس تاریخی تجربے کو شرکاء اور معززین کی طرف سے بے پناہ داد و تحسین حاصل ہوئی۔ ڈیف ریچ، ایک تنظیم جو بہرے افراد کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے، نے اس تقریب کے لیے دو تجربہ کار ترجمان فراہم کیے ۔
امریکن قونصل جنرل، مسٹر ولیم میکانیول، جنہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، نے اس اقدام کو سراہا۔ انہوں نے UCP کی تعریف کی کہ  ٰانھوں  نے پاکستان میں پہلی تقریب میں شرکت کی جس میں اشاروں کی زبان کی تشریح شامل تھی۔
لسانیات اور ادب پر UCP قومی کانفرنس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر دیگر تعلیمی اداروں کے لیے اس کی پیروی کرنے کے لیے ایک قابل تعریف مثال قائم کی ہے۔کانفرنس میں اشاروں کی زبان کی تشریح شامل کر کے، یونیورسٹیاں ایسی جگہیں بنا سکتی ہیں جو تنوع، احترام، اور تمام افراد کے لیے علم تک مساوی رسائی کو فروغ دیتی ہیں، چاہے ان کی سماعت کی صلاحیت کچھ بھی ہو۔