امریکہ نے گزشتہ سال 150 ممالک کے 72177 باشندے ڈی پورٹ کیے

امریکہ نے گزشتہ سال 150 ممالک کے 72177 باشندے ڈی پورٹ کیے
امریکہ نے گزشتہ سال 150 ممالک کے 72177 باشندے ڈی پورٹ کیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) امریکہ نے گزشتہ سال مختلف جرائم میں 150 ممالک کے 72177 غیر ملکی باشندے امریکہ بدر کیے. 2022ء میں ایسے ملک بدر کیے جانے والوں میں 68 پاکستانی بھی شامل تھے. موجودہ امریکی صدر بائیڈن کے دور میں ڈی پورٹ کیے جانے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے. امریکی محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2020ء میں ایک لاکھ پچاسی ہزار آٹھ سو چراسی (185884) غیر ملکیوں کو امریکہ بدر کیا گیا. جن جبکہ اس کے مقابلے میں 2021ء صرف (59011) غیر ملکی ڈی پورٹ ہوئے. جبکہ 2022ء میں امریکہ بدر کیے جانے والوں کی تعداد (72177) رہی.  

2020ء میں ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانی باشندوں کی تعداد 207 تھی. جبکہ 2021ء اور 2022ء میں بالترتیب 68/68 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے. بھارت کے 2020ء میں (2312)، 2021ء میں 292 جبکہ 2022ء میں 276 افراد امریکہ بدر کیے گئے. امریکہ سے سب سے زیادہ تعداد میں ڈی پورٹ ہونے والے ممالک میں میکسیکو، السلوڈور، گوئٹے مالا، اور ہنڈوراس شامل ہیں.