فوج واپس بلا لی جائے

فوج واپس بلا لی جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حکومت پنجاب اور اسلام آباد انتظامیہ نے امن و امان کی صورت حال کو بہتر قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اِس لیے فوج کو واپس بلا لیا جائے۔ رینجرز اور فوج کے دستے پنجاب اور اسلام آباد کی انتظامیہ کی درخواست پر آئے تھے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا تھا، توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے واقعات ہوئے، فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا  چنانچہ پولیس کی مدد کے لئے رینجرز اور فوج طلب کر لی گئی تھی تاہم اب لاہور اور اسلام آباد سے فوج کی واپسی کی درخواست کر دی گئی ہے۔ شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے تاہم مجموعی طور پر جلاؤ گھیراؤ والی صورت حال نہیں جسے امن و امان سے تعبیر کیا گیا ہے۔

مزید :

رائے -اداریہ -