شہری لاکھوں روپے،زیورات  موبائل، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم 

شہری لاکھوں روپے،زیورات  موبائل، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) مختلف مقامات پر ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں مسلح ڈاکو حارث کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 9لاکھ15 کی نقدی 
اورزیورات و دیگر اشیا ء لوٹ کر فرار ہوگئے، ستوکتلہ کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں آفتاب اور فیملی سے اسلحہ کے زور پر کل 5لاکھ 30ہزار روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے،گڑھی شاہو کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو ناصر سے45ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال کے علاقے میں ڈاکو قاسم سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر ظفر سے 50ہزار، لاری اڈا میں ڈاکو خورشید سے گن پوائنٹ پر 35ہزار نقدی، موبائل فون،اسلام پورہ سے گن پوائنٹ پر قادر سے65ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور اقبال ٹاؤن اورگرین ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ کاہنہ، اسلام پورہ اور مزنگ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -