جعلی کرنسی نوٹ چلانے کے کیس میں ملوث ایس پی معطل

جعلی کرنسی نوٹ چلانے کے کیس میں ملوث ایس پی معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)جعلی کرنسی نوٹ چلانے کے کیس میں ملوث ایس پی لاہور بلال قیوم کو معطل کردیا گیا ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 18 کے افسر اور سی پی او لاہور آفس میں تقرری کے منتظر ایس پی بلال قیوم کو ابتدائی طور پر 120 دن کیلئے معطل کرنے اور محکمانہ کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عامر اقبال نامی شخص 3 جون  کوبینک میں 49 لاکھ 95 ہزار روپے کے جعلی نوٹ جمع کراتے پکڑا گیاایف آئی اے کی تفتیش پرعامر اقبال نے انکشاف کیا کہ یہ رقم اسے سی پی او آفس لاہور میں تقرری کے منتظر ایس پی بلال قیوم نے دی تھی جس کی تصدیق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوئی بعد ازاں متعلقہ عدالت کے حکم پر ایف آئی اے نے بلال قیوم کو حراست میں لیا تاہم بلال قیوم نے لاہور ہائیکورٹ کے بہاولپور بینچ کی طرف سے ضمانت قبل از گرفتاری کا حکم پیش کیا جس پرایف آئی اے نے بلال قیوم کو رہا کردیا تھا۔

مزید :

علاقائی -