سندر،ڈاکو کریانہ سٹور سے  لاکھوں روپے لے اڑے

سندر،ڈاکو کریانہ سٹور سے  لاکھوں روپے لے اڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رائیونڈ (نامہ نگار) رائیونڈ سندر روڈ پر واقع عاجز کریانہ سٹور پر دن دہاڑے ڈکیٹی کی واردات موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائٹ پر کریانہ سٹور کے مالک اور ملازمین کو یرغمال بنا کر ساڑھے 4 لاکھ سے زائد نقدی اور 1 موبائل فون لے کر فرار ہوگئے جبکہ ڈاکووں کی جانب سے مذاحمت پر کریانہ سٹور کے ملازم کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسری جانب سندر پولیس نے کریانہ سٹور میں لگے سی سی ٹی کیمروں سے وہڈیو حاصل کر کاروائی کا آغاز کر دیا جبکہ دوسری جانب سندر روڈ کے تاجروں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عدم تحفظ کا اظہار کیا۔
سندر پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ سندر تھانہ کی حدود میں آئے روز ڈکیٹی کی واداتیں ایس ایچ او سندر کی ناقص کارکردگی کا واضع ثبوت ہیں تھانہ سندر کے ایس ایچ او کو فوری تبدیل کیا جائے۔ جبکہ تھانہ سندر پولیس تاحال اندراج مقدمہ میں ٹال مٹول سے کام لینے میں مصروف یے

مزید :

علاقائی -