شوبز میں سوچ سے بڑھ کر عزت ملی ہے، مہک اعوان

    شوبز میں سوچ سے بڑھ کر عزت ملی ہے، مہک اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل مہک اعوان نے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں جو رسپانس ملا کبھی سوچا بھی نہیں تھاآج کامیابیوں کی جن بلندیوں پر ہو ں یہ سب شائقین کا پیار اور محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر اچھے مقام پر جا رہی ہے اس میں ماضی کی بہت سی شاہکارفلموں کے سیکوئل بنائے جارہے ہیں جب کہ بہت سے لوگ نوجوان فنکاروں کو متعارف کروارہے ہیں۔ یہ وہ سب اہم طریقہ کار ہیں جن کی بدولت ہم ترقی کی راہوں پرآگے بڑھ سکتے ہیں۔مہک اعوان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے کامیابیوں کی بلندیوں پر ہوں۔میں ان دنوں مختلف ٹیلیوژن پراجیکٹس کے علاوہ ماڈلنگ میں مصروف ہوں۔ایک سوال کے جواب میں مہک اعوان نے کہا کہ میں ہمیشہ شوبز کی سیاست سے دور رہتی ہوں کیونکہ مجھے کسی بھی شعبہ میں سیاست پسند نہیں ہے۔
میں شوبز میں روائتی ڈگر سے ہٹ کر کام کرنا پسند کرتی ہوں۔

  
  
 
 
 
 
 

مزید :

کلچر -