سینئر اداکارہ صوفیہ احمد عید الاضحی امریکہ میں منائیں گی

  سینئر اداکارہ صوفیہ احمد عید الاضحی امریکہ میں منائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ صوفیہ احمد عید الاضحی امریکہ میں منائیں گی۔ اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ یہ عید الاضحی پاکستان میں گزارتی مگربعض وجوہات کی بناء پر عید الاضحی پر پاکستان نہیں آسکوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت والد، بیٹے اور بہن کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہوں اور جیسے ہی میری سفری دستاویزات مکمل ہو جائیں گی میں پاکستان ضرور آؤں گی۔ پاکستان میرا ملک ہے اور مجھے اپنے ملک کی یاد بہت ستاتی ہے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں عیدیں اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاروں اس لئے میں نے اس مرتبہ عید امریکہ میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کلچر -