کام سے انصاف کی بدولت مقام حاصل کیا،مریم

کام سے انصاف کی بدولت مقام حاصل کیا،مریم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ مریم نور نے کہا کہ اپنے کام سے انصاف میں ہی عزت اور کامیابی ہے،شہرت باتیں کرنے سے نہیں کام کرنے سے ملتی ہے مریم نور کا کہنا ہے کہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہمیشہ سیکھنے کی ہی کوشش کی ہے اور اس میں کبھی عار محسوس نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک فنکار کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایسا کردار ادا کر جائے جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔ مریم نور نے کہا کہ ایسے بہت سے چہرے ہیں جو سینئرز کی عزت نہ کرنے کی وجہ سے ناکام ہو گئے اس لئے اداکاروں کے لئے ضروری ہے کہ انہوں نے اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو اس کے لئے وہ اپنے سینئرز کی ضرور عزت کیا کریں کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں ایسا کام کروں جو شائقین کو پسند آئے اور اس کیلئے میں منفرد کرداروں کو ترجیح دیتی ہوں۔
مزید کہا کہ پاکستان میں شوبز کے شعبہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اس شعبہ کو منظر عام پرلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں بلاشبہ اس وقت پاکستان میں بہت اچھے ڈرامہ بن رہے ہیں جو پوری دنیا میں بہت زیادہ مقبول ہورہے ہیں۔

مزید :

کلچر -