شائقین کو جلد سلور سکرین پر بھی نظر آؤں گی، مومنہ بتول

شائقین کو جلد سلور سکرین پر بھی نظر آؤں گی، مومنہ بتول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل مومنہ بتول نے کہا کہ جہاں تک بات میری ہے تو اس وقت میرے پاس کئی پراجیکٹس کی آفرز ہیں جس کے بارے میں ابھی تک اس لئے کوئی فیصلہ نہیں کرپائی کہ میں پہلے ہی ٹی وی کے پروجیکٹس میں بے حد مصروف ہوں، لیکن میں بھی جلد ہی سلورسکرین پر کام کرتی دکھائی دوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دیگر ممالک کے ساتھ بھی جوائنٹ ایڈونچر کرنا چاہیے اس سے ہمارے فنکاروں اور تکنیک کاروں کے ساتھ فلم کی بڑی مارکیٹ مل جائے گی۔مومنہ بتول نے کہا ہے کہ شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے لیکن جولوگ سچی لگن اورمحنت کے ساتھ کسی شعبے کواپنا پروفیشن بناتے ہیں، انھیں ایک نہ ایک دن کامیابی ضرورملتی ہے۔

مزید :

کلچر -