رنگ روپ کی بنیاد پر ہونیوالی شادی کامیاب نہیں ہوتی،شائستہ لودھی

  رنگ روپ کی بنیاد پر ہونیوالی شادی کامیاب نہیں ہوتی،شائستہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ شائستہ لودھی نے کہاکہ رنگ روپ کی بنیاد پر ہونے والی شادی کبھی بھی پائیدار نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی گزارنے کے لئے ساتھی کا گورا ہونا ضروری نہیں ہے اور ہمارے معاشرے میں ایک مرد سانولی لڑکی سے زیادہ گوری لڑکی کے ساتھ شادی کرنے کو ترجیح دیتا ہے اور اس طرح بعد میں ان کی اولاد میں بھی یہ احسا س کمتری جنم لیتا ہے جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں رنگ روپ فرضی ہیں اور اگر کچھ اصل ہے تو وہ صرف سچا پیار ہے اس لئے ہمیں اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ گوری رنگت ہی سب کچھ نہیں ہوتی۔

مزید :

کلچر -