ورلڈ کپ، پاک بھارت معرکہ احمد آباد میں ہوگا

ورلڈ کپ، پاک بھارت معرکہ احمد آباد میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ بورڈ   اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ورلڈکپ میچ کے مقام کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان اب بھارت کے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلنے پر راضی ہوگیا ہے، ایشیاکپ پر پاکستان کی جانب سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل ماننے کے بعد پاکستان نے بھی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت میں ورلڈکپ میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے احمد آباد میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔