کریم بینزیما کی جھلک دیکھنے کیلئے60 ہزار شائقین سٹیڈیم پہنچ گئے

 کریم بینزیما کی جھلک دیکھنے کیلئے60 ہزار شائقین سٹیڈیم پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پیرس (نیٹ نیوز)فرانس کے اسٹار فٹبالر کریم بینزیما نے سعودی عرب کے فٹبال کلب الاتحاد میں شمولیت اختیار کرلی۔کریم بینزیما سعودی کلب الاتحاد کے ساتھ 3 سالہ معاہدے پر دستخط کیلئے جدہ میں ہیں۔گزشتہ روز جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں اسٹار فٹبالر  کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی۔کریم بینزیما کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے 60 ہزار شائقین اسٹیڈیم پہنچ گئے اور اسٹار فٹبالر کا شاندار استقبال کیا۔