ناقص کارکردگی پر روی شاستری ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے

  ناقص کارکردگی پر روی شاستری ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ممبئی(نیٹ نیوز) ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری انڈین کھلاڑیوں پر برس پڑے۔ ٹیم کی کارکردگی سے بھارتی کرکٹ ٹیم کیسابق ہیڈ کوچ روی شاستری کافی مایوس ہوئے ہیں۔روی شاستری نے اس حوالے سے کہا کہ انڈین کھلاڑیوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ فرنچائز کرکٹ  کھیلنی ہے یا ملک کیلئے کھیلنا ہے، تمام پلیئرز کو اپنی ترجیحات بتانی چاہئیں کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو ترجیح دیتے ہیں تو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھول جائیں، بی سی سی آئی کو فرنچائز کرکٹ کے معاملے پر سامنے آنا ہوگا، بھارتی بورڈ کو کنٹریکٹ میں شق ڈالنی چاہیے کہ وہ کسی وقت بھی کھلاڑیوں کو فرنچائز کرکٹ سے روک سکیں۔