فیلڈ ورکر سٹاف یونین کا ٹھوکر ورکشاپ کا دورہ 

فیلڈ ورکر سٹاف یونین کا ٹھوکر ورکشاپ کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)فیلڈ ورکر سٹاف یونین کا ٹھوکر ورکشاپ کا دورہ، ملازمین کی کثیر تعداد میں شرکت۔صدرعمران بٹ،جنرل سیکرٹری سلیم کھوکھراور ان کی ٹیم جس میں لقمان بھٹی،دلاور جٹ،استاد رفاقت،آصف بٹ،ملک ندیم،شہزاد کمانڈو،مجتبیٰ پرنس،کامران بٹ کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سلیم کھوکھر نے کہاہم پہلے بھی ملازمین کی فلاح کے لئے کام کرتے رہیں ہیں اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔عمران بٹ نے کہا کہ میرا ماضی ایک کھلی کتاب کی طرح آپ کے سامنے ہے۔چاہے عید بونس ہو،25 فیصد کا مطالبہ ہو یا 15 فیصد کا مطالبہ ہو۔عمران بٹ ہمیشہ اپنے ملازمین کے حقوق سے نہ پیچھے ہٹا ہے اور نہ ہٹے گا۔ہم کامیاب ہو کر آپ کے دیرینہ مسائل کو حل کروائیں گے۔ٹھوکر ورکشاپ کے ملازمین احسان کھوکھر،قمر سلیم،نوید نذیر،حمزہ کھوکھر،جاوید چوہان،علی ڈرائیور،بابا ستار اور ڈرائیورز و ملازمین  نے بھی شرکت کی۔