ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)ورلڈپاسبان ختم نبوت کے ورکرز نے وطن پرنثارشہداء ارض پاک وطن کوزبردست خراج عقیدت سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمدممتازاعوان کی قیادت میں مسلم مسجدسے اخبارمارکیٹ تک شہداء پاک فوج کوسلام بھرپورریلی نکالی اوراپنی بہادر وغیورافواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتازاعوان،سیدانشاء اللہ کاشمیری، مولانا محمد حنیف حقانی،انجینئریعقوب چوہدری  علامہ خالد محمود، افتخار احمد فخر اور حافظ یعقوب شاہ نے شہداء ارض پاک وطن کوبھرپورخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ شہداء مادرِ وطن ومحافظین وطن کی محبت ایمان ہے انہوں نے المیہ 9مئی پرانتہائی دکھ وغم اورشدیدغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 9مئی حملے درحقیقت ملک دشمن قوتوں یہودی،بھارتی وقادیانی ایجنٹوں کی ہی کارستانی ہے شہداء وطن کی بے حرمتی جیسی ناپاک جسارت سے پوری قوم کے سرزرم سے جھوک گئے ہیں اور 23 کروڑعوام کے دل خون کے آنسوں رو رہے ہیں۔ نیز مقررین نے دفاعی تنصیبات پرحملہ کے مجرموں، سہولت کارو ماسٹر مائنڈز کو قانون کے کٹہرے میں لا کر جلد سے جلد کیفر کرادار تک پہنچانے کامطالبہ کیا۔