نالوں کی تعمیر کیلئے ایکوائر شدہ زمینوں کے مالکان کو ادائیگیاں شروع

نالوں کی تعمیر کیلئے ایکوائر شدہ زمینوں کے مالکان کو ادائیگیاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)دفتر محتسب پنجاب کی مداخلت،مسلسل نگرانی اور متواتر سہولت کاری کے باعث تریموں۔سدھنائی لنک کینال کے ساتھ سیم نالوں کی تعمیر کے لئے2016سے ایکوائر شدہ زمینوں کے مالکان کو معاوضوں کی مد میں مختص 68کروڑ روپے کی ادائیگیوں کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ صوبائی محکمہ آبپاشی نے2016ء  میں تریموں۔ سدھنائی لنک کینال سے ملحقہ علاقوں میں سیم و تھور کو کنٹرول کرنے کے لئے لنک کینال کے اطراف سیم نالہ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایاجس کے لئے پرائیویٹ مالکان سے زمینوں کو ایکوائر کرنے کے لئے لینڈ ریونیو ایکٹ مجریہ 1994کے سیکشن 4کے تحت گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیااور متاثرین کو ایکوائر رقبہ جات کے معاوضہ کی ادائیگیوں کے لئے 68کروڑ روپے لینڈ ایکوزیشن کلکٹرکینال اینڈ ڈرینیج ڈویڑن فیصل آباد کو ٹرانسفرکئے گئے مگر کسی متاثرہ مالک کو طویل عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ادائیگی نہ کی گئی اب مفاد عامہ کے پیش نظر محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان نے متاثرین کو بلاتاخیر ادائیگیوں کے عمل کو شروع کروانے اورمتعلقہ محکموں کے ذمہ داران کی مسلسل نگرانی اور سہولت کاری کا فیصلہ کیا