لاہور، میو ہسپتال ایمرجنسی میں فائرنگ، باپ نے بیٹے کا قاتل مار ڈالا

لاہور، میو ہسپتال ایمرجنسی میں فائرنگ، باپ نے بیٹے کا قاتل مار ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(کرائم رپورٹر) رات گئے گوالمنڈی کے علاقہ میو ہسپتال ایمرجنسی میں دیرینہ دشمنی پر مقتول بیٹے کے مبینہ قاتل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ہسپتال سکیورٹی گارڈ نے ملزم کو حرا ست میں لیکر پولیس کے حوالے کردیا،تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ کے علاقہ میں ایک شادی کی تقریب میں رشتے داروں کے درمیان درینہ عداوت پر جھگڑا ہو گیا جس پر ساجد ا لیا س نامی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی،جس کی زد میں آکر فقیر حسین نامی نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا بھائی راشد زخمی ہو گیا اس دوران فائرنگ کرنیوالا ساجد بھی بری طر ح زخمی ہو گیا،جس پر ساجد اور راشد کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا،جس پر مقتول فقیر حسین اورراشدکا والد بوٹا بھی میو ہسپتال پہنچا جس نے پسٹل اپنے کپڑوں میں چھپا رکھا تھا اسے میو ہسپتال کے سکیورٹی اہلکاروں نے روکا لیکن وہ زبردستی اندر داخل ہوگیا اس کا بیٹا زیر علاج ہے،ملزم بوٹا نے ایمرجنسی میں جاکر ساجد کے سر میں سیدھا فائر مار کراسے قتل کردیا اس دوران ہسپتا ل عملہ نے اسے حراست میں لے لیا اور پولیس کو بلا لیا جس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
میو ہسپتال فائر نگ

مزید :

صفحہ آخر -