شہر میں ڈکیتی، راہزنی، کمرشل گاڑیوں کی چوری کا سلسلہ عروج پر 

شہر میں ڈکیتی، راہزنی، کمرشل گاڑیوں کی چوری کا سلسلہ عروج پر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لاہور(یو نس باٹھ) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے ساتھ کار،کمرشل گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر، گزشتہ 5 ماہ کے دوران شہری 1129 گاڑیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جبکہ ڈکیتی کی 3100اور راہزنی کی 5ہزار سے زائد  وارداتیں ہو ئی ہیں اسی طرح مختلف علاقوں سے 202 کاریں چوری، جبکہ 6 گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں، اس کے علاوہ 29 کمرشل گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں، جبکہ 892 چوری ہوئیں۔کار چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن سرفہرست پر، جہاں 5 ماہ کے دوران 60 کاریں چور لے اڑے،جبکہ 4 کاریں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن کار چوری کی 58 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ایک کار اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی۔ کینٹ ڈویژن کار چوری کی 24 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ سٹی ڈویژن میں 22، سول لائنز ڈویژن میں 20، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 18 کاریں چور لے اڑے۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بھی ایک کار گن پوائنٹ پر چھینی گئی۔ کمرشل گاڑیوں کی چوری میں بھی صدر ڈویژن سرِفہرست رہا، جہاں 12 کمرشل گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں، 250 چوری ہوئیں۔ سٹی ڈویژن میں 4 کمرشل گاڑیاں چھینی گئیں، 180 چوری ہو گئیں۔ کینٹ ڈویژن میں 2 کمرشل گاڑیاں چھین لی گئیں، 140 چور لے اڑے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 6 کمرشل گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں، 120 چوری ہوئیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 4 کمرشل گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں، 102 چوری ہو گئیں۔ سول لائنز ڈویژن میں ایک کمرشل گاڑی چھینی گئی، 100 چور لے گئے۔
ڈکیتی وارداتیں 

مزید :

صفحہ آخر -