وفاقی بجٹ سے لنڈے کا کاروبار کرنیوالوں کو فائدہ ہوگا،سپیکر بلوچستان اسمبلی

وفاقی بجٹ سے لنڈے کا کاروبار کرنیوالوں کو فائدہ ہوگا،سپیکر بلوچستان اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئٹہ (این این آئی)اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر دلچپسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ سے لنڈے کے کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ہوگا۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ایک موقع پر اسپیکر میر جان محمد جمالی نے وفاقی بجٹ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ سے لنڈے کا کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ہوگا کیونکہ جوتے، موزے سمیت ان اشیا پر رعایت دی گئی ہے جن کا تعلق لنڈے کے کاروبار سے ہے۔انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کو لنڈے کا کاروبار کرنا چاہیے۔
سپیکر بلوچستان

مزید :

صفحہ آخر -