نواز شریف کو الیکشن کی اجازت پر لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی،محمدزبیر

نواز شریف کو الیکشن کی اجازت پر لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی،محمدزبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ اور پلڑے اسی وقت برابر ہوں گے جب نواز شریف کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی،علی زیدی اور عمران اسماعیل کے پارٹی چھوڑنے پر حیرت ہوئی ہے، امید نہیں تھی کہ دونوں رہنما اتنی جلدی ٹوٹ جائیں گے، دونوں کو چاہیے تھا کہ وہ جہانگیر ترین کو کراچی بلاتے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ابھی کوئی بات نہیں ہوئی۔ پہلے استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کو دیکھنا ہوگا اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ یہ پارٹی چلتی کیسے ہے تاہم یقین ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی میں پی ٹی آئی کی طرح نفرت کا عنصر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے (ن) لیگ میں آنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ لوگ آنا چاہتے تھے ہم نے کسی کو لیا نہیں،منحرف ارکان کو ساتھ ملانے کا ناکام تجربہ ہم کرچکے ہیں گزشتہ سال منحرف ارکان کو ٹکٹ دیا تو (ن)لیگ کے امیدوار ناراض ہوگئے تھے۔
محمدزبیر

مزید :

صفحہ آخر -