نگران حکومتیں وفاق کے برابر تنخواہوں میں اضافہ کریں، علیم خان

  نگران حکومتیں وفاق کے برابر تنخواہوں میں اضافہ کریں، علیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں بھی وفاقی شرح کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافے کریں۔اپنے ایک بیان میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومتوں نے معاملہ اگلی منتخب حکومتوں تک زیر التواء کیا تو سرکاری ملازمین کے مسائل بڑھ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومتیں 4 ماہ کے بجٹ کے ساتھ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان کریں، اگلے سال 21 فیصد مہنگائی کی پیش گوئی کے تناظر میں صوبائی ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ ضروری ہے۔علاوہ ازیں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما و سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں جبکہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے پیشگی آگاہی کے نظام کو جدت دینا ہوگی اور حکومتی ادار وں کو چاہیے کہ وہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی ریسکیو اور بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر اور استقامت دے۔
 علیم خان

مزید :

صفحہ آخر -