قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج ہونگے، بجٹ پر بحث کا امکان 

  قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج ہونگے، بجٹ پر بحث کا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس آج پیر کو دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگے، آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کااجلاس آج پیر کو راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت سہ پہر چار بجے منعقد ہوگا جس میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض بحث کا آغاز کرینگے جو 22جون تک جاری رہے گی۔وزیر خزانہ اسحق ڈار 23جون کو بحث سمیٹیں گے جس کے بعد تخمینہ اخراجات پر ایوان میں بحث ہوگی۔24جون کو اخراجات اور تخمینہ پر بحث اور ووٹنگ سمیت کٹ موشنز لائی جائیں گی،25اور 26جون کو فنانس بل کی منظوری دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق 27جون کو سپلیمنٹری گرانٹس اور اضافی اخراجات کے بجٹ پر ووٹنگ اور بحث ہوگی۔28جون کو فنانس بل صدر مملکت عارف علوی کومنظوری کیلئے بھجوایا جائیگا۔دریں اثناء سینٹ کااجلاس بھی (آج)پیر کو دوبارہ منعقد ہوگا جس کی صدارت چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کرینگے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرز سے بجٹ پر سفارشات 13جون تک مانگ لیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا سینیٹ خزانہ اور پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کمیٹی سے 16جون تک سفارشات پر رپورٹ جمع کرائیں۔
قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -