عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل ہو گی

      عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جناح ہاؤس،عسکری ٹاور حملہ اور جلا ؤگھیرا ؤ، پولیس پر تشدد اور ظل شاہ قتل کیس سمیت تین مقدمات میں دائر عبوری ضمانتوں پر سماعت کل منگل کو ہو گی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کریں گے۔عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس، تھانہ شادمان اور پولیس تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج ہیں۔
سماعت کل

مزید :

صفحہ اول -