بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی بجائے اسکا دائر ہ وسیع کرنے پر توجہ دی گئی: احسن اقبال 

      بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی بجائے اسکا دائر ہ وسیع کرنے پر توجہ دی گئی: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    لاہور(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں اقتصادی استحکام لانے کے لئے طویل المیعاد پالیسیوں کے ساتھ ساتھ حقیقت پسندانہ اہداف بھی مقرر کئے ہیں،حکومت نے بجٹ میں نئے ٹیکس عائد کرنے کی بجائے ٹیکس کے دائرۂ کار کووسعت دینے اور محصولات کی چوری میں موجود خامیوں کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ایک انٹر ویو میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے لئے بلوچستان کے حصے میں اضافہ کیا ہے۔سرکاری شعبے کا ترقیاتی پروگرام بنیادی طور پر برآمدات، مساوات، خواتین کو بااختیار بنانے،ماحولیات اور توانائی کے شعبوں کے لائحہ عمل پر مبنی ہے جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو اور بحالی بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے کے پروگرام کے بجٹ کا 60فیصد حصہ جاری ترقیاتی منصوبوں اور 40فیصد نئی سکیموں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔
احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -