گورنرسندھ کی اٹلی کے قومی  دن کی تقریب میں شرکت 

گورنرسندھ کی اٹلی کے قومی  دن کی تقریب میں شرکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اٹلی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ اٹلی کے قونصل جنرل  Danilo Giurdanella نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کار بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے اٹلی کے قونصل جنرل سے دوطرفہ تجارتی و سفارتی  تعلقات، باہمی تجارت میں اضافہ اور سیاحت میں فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک اٹلی دوطرفہ تعلقات وقت گذرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے مابین باہمی وفود کے تبادلوں سے ان میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں، اٹلی کے سرمایہ کار پاکستان کی معاشی شہ رگ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کیونکہ یہاں کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول موجود ہے، اس ضمن میں موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔ اٹلی کے قونصل جنرل نے گورنر سندھ کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔