سول کوارٹر میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری 

سول کوارٹر میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کے علاقہ سول کوارٹر میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گھمبیر صورت اختیار کر گیا۔ علاقہ میں گزشتہ دو ماہ سے سوئی گیس غائب  ہونے کے باعث اہلیان علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہے تاہم متعلقہ حکام مسلے کے حل میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہے جسکے باعث مکینوں میں مایوسی پائی جانے لگی  اہلیان علاقہ نے اس سلسلے میں احتجاج بھی رایکارڈ کرویا لیکن پھر بھی مسلہ حل نہیں ہوسکا اور گزشتہ دو ماہ سے علاقہ میں سوئی گیس  غائب ہے اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی ہر صورت ممکن بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھا ئے جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے علاقہ مکینوں کے مطابق دو ماہ سے ایک لمحہ کیلئے بھی گیس نہیں ائی  جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ باہر سے تیار کھانے پینے کی اشیاء لانے پر مجبور ہے جبکہ مہنگے داموں ایل پی جی گیس اور لکڑیاں خریدنے لگے اہلیان علاقہ کے مطابق سی این جی سٹیشنز کے  باعث علاقہ میں سوئی گیس بحران کا سامنا ہے  جس سے علاقہ میں سوئی گیس مکمل غائب ہے جبکہ سوئی گیس محکمہ کے ذمہ داران بھی چھپ سادھ لئے ہے قابل مذمت اور افسوس ناک ہے  اہلیان علاقہ نے خبردار کیا ہے کہ فوری علاقہ میں سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنا پر مجبور ہونگے۔