نیشنل بینک کا سود سے پاک وزیراعظم کسان پیکیج کا اعلان

نیشنل بینک کا سود سے پاک وزیراعظم کسان پیکیج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان کو حالیہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے سود سے پاک وزیراعظم کسان پیکیج کا اعلان کرنے پر فخر ہے۔اس اقدام کا مقصد ان کسانوں کا مالی معاونت فراہم کرنا ہے جنہوں نے سیلاب کے باعث نقصانات برداشت کرنے پڑے اور انہیں مالی تعاون کی ضرورت ہے۔این بی پی ایسے کسانوں کو خاص طور پر بیج اور کھاد کی خریداری کیلئے 2 لاکھ روپے تک قرضوں کی فراہمی کی پیش کش کررہاہے جن کے پاس اپنی زرعی اراضی نہیں ہے۔قرضہ 6 ماہ کی مدت میں آسانی اور سہولت کے ساتھ واپس کیا جاسکتا ہے۔جن کسانوں کے پاس اپنی زرعی زمینیں ہیں وہ 5 لاکھ روپے تک کے قرضے کے لئے اہل ہیں،  اس قرضے کو لائیو سٹاک اور دیگر زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔قرضہ 6 ماہ سے 3 سال کی مدت میِں واپس کیا جاسکتا ہے جس کے لئے فرد کے حالات کی بنیادپر واپس ادائیگی کے آسان اور باسہولت آپشن رکھے گئے ہیں۔