گورنر کا آندھی اور طوفانی بارشوں سے  جانی ومالی نقصانات پر اظہار افسوس

گورنر کا آندھی اور طوفانی بارشوں سے  جانی ومالی نقصانات پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



پشاور(سٹی رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے جنوبی اضلاع لکی مروت, بنوں، کرک میں آندھی اور طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا ظہار کیا ہے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے. گذشتہ روز طوفانی بارشوں اور آندھی کے فوراً بعد گورنر نے چیف سیکرٹری سے ٹیلی فون رابطہ کر کے آندھی, طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت کی تھی، انہوں نے ہلال احمر خیبرپختونخوا کو بھی فوری طور پر امدادی ٹیمیں لکی مروت اور بنوں بجھوانے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی تھی، گورنر نے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ قدرتی آفات میں پاک فوج نے ہمیشہ عوام کی امداد میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، گورنر نے کہا کہ بارشوں، آندھی طوفان سے جانبحق افراد کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں. انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی.