ڈیفنس میں کے الیکٹرک کے  گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

ڈیفنس میں کے الیکٹرک کے  گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی۔کے الیکٹرک حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے ڈیفنس 6 سے منسلک گرڈ اسٹیشن متاثر ہوا، متعلقہ گرڈ اسٹیشن پر شٹ ڈاؤن کیا گیا ہے، مرمتی کام کی تکمیل 3 تا 4 گھنٹے میں متوقع ہے۔کے الیکٹرک نے مرمتی کام کی وجہ سے گرڈ اسٹیشن کو بند کیا جس سے ڈیفنس کے کچھ علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی۔