شاہی کٹھہ صفائی کیلئے فنڈز جاری کرنے کے احکامات 

شاہی کٹھہ صفائی کیلئے فنڈز جاری کرنے کے احکامات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے شاہی کھٹہ کی صفائی کیلئے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کو ایک کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات جاری کردئیے‘ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔  گذشتہ رو ز میئر پشاورحاجی زبیرعلی کی زیر صدارت ایک اجلاس کا انعقادکیاگیاتھا جس میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ سید وقاص علی شاہ،  ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ آر محمد اویس خان،  ڈائریکٹر ایسٹ رحمان، خٹک ڈائریکٹر ویسٹ ریا ض اعوان   ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ میاں انیس الرحمان،  اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز خان اوردیگر نے شرکت کیں اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیرعلی نے کہاکہ جون، جولائی کے مہینے میں بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے سیلاب کا بھی خدشہ ہے اور سیلاب کی وجہ سے پانی نالیوں سے اوپر سڑکوں اور گلیو ں میں آجاتاہے جسکے لیے شہر کے وسط سے گزرنے والے تاریخی شاہی کھٹہ کی صفائی کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے ایسٹ زون 50 لاکھ روپے اور ویسٹ زون  50 لاکھ روپے جاری کریں تاکہ جلد سے جلد شاہی کھٹہ کی صفائی ممکن بنائی جاسکے اس ضمن میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے قواعد و ضوابط پورا کرکے فوری طور پر رقم جاری کرنے کے احکامات جاری کیں اور رپورٹ طلب کر لی۔