بلدیہ غربی کے دفتر کو اسکریپ کی گاڑیوں کا قبرستان بنا دیا گیا

بلدیہ غربی کے دفتر کو اسکریپ کی گاڑیوں کا قبرستان بنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)بلدیہ غربی کے دفتر کو اسکریپ کی گاڑیوں کا قبرستان بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ غربی کے ورکشاپ کی زمین کو منصوبے کے تحت ٹھکانے لگایا جا رہا ہے، ورکشاپ میں پڑی اسکریپ کی گاڑیاں ڈی ایم سی غربی کے دفتر میں لا کر پھینک دی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ بلدیہ غربی کے ورکشاپ کی زمین کو ٹھکانے لگانے کے لیے وہاں موجود سامان کو ڈی ایم سی کے دفتر منتقل کیا جا رہا ہے، ڈی ایم سی کے دفتر کے اندر اور عمارت کی چھت کے اوپر گاڑیوں کا انبار لگا دیا گیا ہے۔ڈی ایم سی دفتر کے ساتھ ساتھ دفتر کے مرکزی گیٹ اور اورنج لائن کوریڈور کے نیچے بھی گاڑیاں لا کر کھڑی کر دی گئی ہیں، ملازمین نے بتایاکہ ڈی ایم سی آفس آنے والے سائلین اور افسران بھی پریشان ہیں، چھت پر پڑی گاڑیوں کے باعث کوئی بھی حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ورکشاپ سے گاڑیاں ڈیم ایم سی آفس کیوں لا کر کھڑی کی گئی ہیں، اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بھی لاعلم نکلے ہیں۔