سکھر، پی ٹی آئی نے میئر اور چیئرمین  ڈسٹرکٹ کونسل کے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا 

  سکھر، پی ٹی آئی نے میئر اور چیئرمین  ڈسٹرکٹ کونسل کے انتخابات کا بائیکاٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے سکھر میں میئر اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا جاری کردہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے صدر ایڈوکیٹ ظہیر محمدبابر نے کہا ہے کے تحریک انصاف دھاندلی زدہ انتخابات کا کسی صورت حصہ نہیں بنے گی کیونکہ ہمارے امیدواروں کو ہراساں کیا جا ریا ہے اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے صدر ظہیر بابر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابات میں دھاندلی کی تمام حدیں پار کردی ہیں اور اس پر الیکشن کمیشن کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے، ہمارے امیدواروں اور منتخب اراکین کو مختلف حربوں سے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے جو کہ سراسر دھاندلی ہے اور الیکشن کمیشن کے کانوں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے جس طرح دھاندلی کی تمام حدیں پار کر لیں ہیں انکا اگر الیکشن کمیشن نے اگر فوری نوٹس نہیں لیا تو قانونی راستہ اختیار کریں گے انہوں نے کہا کہ سکھر کے میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات میں کھلے عام ہمارے امیدواروں کو اغوا کرانے تک کی دھمکیاں دی گئی ہیں اس طرح کے بد امن ماحول میں صاف شفاف انتخابات کا نعرہ محض کھوکھلا دعوی ہی ہے لحاظہ تحریک انصاف ضلع سکھر ان اتخابات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرتی ہے۔