کراچی میں مینڈیٹ چوری؟ جماعت اسلامی کا شہر شہر احتجاج، ریلیاں، سندھ حکومت کیخلاف نعرے، منتخب نمائندوں کو ہراساں کرنیکا سلسلہ بند کیاجائے سید ذیشان اختر کی بات چیت

  کراچی میں مینڈیٹ چوری؟ جماعت اسلامی کا شہر شہر احتجاج، ریلیاں، سندھ حکومت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر کراچی کے مینڈیٹ کو چوری کرنے ا ور سندھ حکومت کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا بہاولپور میں جی پی او چوک تا فرید گیٹ تک ریلی نکالی جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وامیدوار صوبائی حلقہ پی پی 254 سید ذیشان اختر امیر جماعت اسلامی وامیدوار پی پی 253 نصراللہ خان ناصر نے کی ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر سندھ حکومت کی فسطائیت اور غیر جمہوری رویے اور جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری کرنے کیخلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید ذیشان اختر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت گزشتہ چھ ماہ سے بلدیاتی نظام میں روڑے اٹکا رہی ہے لیکن ہم کسی صورت بھی اپنا مینڈیٹ  چوری نہیں کرنے دیں گے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے گزشتہ بیس سالوں سے کراچی کو اندھیروں میں ڈبویا ہوا ہے ہم انشاء اللہ کراچی کی روشنیاں بحال کرینگے آج پورے پاکستان میں سندھ حکومت کے غیر آئینی ہتھکنڈوں کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے امیر جماعت اسلامی وامیدوار پی پی 253 نصراللہ خان ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی میں فسطائیت اور غنڈہ گردی کررہی ہے اور مئیر کے الیکشن میں اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے روڑے اٹکانے کی کوشش کررہی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں پولیس کے ذریعے ہمارے منتخب نمائندوں کو ہراساں کیا جارہاہے الیکشن کمیشن بھی ہوش کے ناخن لے سینہ زوری کے ذریعے مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے