جمعیت علمائے اسلام کا کل کنونشن، عبدالغفور حیدری، حافظ حمد اللہ کی شرکت متوقع

جمعیت علمائے اسلام کا کل کنونشن، عبدالغفور حیدری، حافظ حمد اللہ کی شرکت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)جمعیت علمائے اسلام بہاولپور کے زیر اہتمام 13 جون کو عظیم الشان کنونشن ہوگا جس(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
 میں مرکزی قائدین کے علاہ مرکزی سیکرٹری جنرل، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا سنیٹر عبدالغفور حیدری خطاب کریں گے، مولانا محمد بابر علی صدیقی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ترجمان جمعی علما اسلام ضلع بہاولپور نے کہا کہ بہاولپور کی جماعت جمعیت علمائے اسلام 13 جون کو عظیم الشان کنونشن کرنے جا رہی ہے جس سے مرکزی قائدین،سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناسینٹرعبدالغفور حیدری مرکزی سیکرٹری جنرل جمعی علما اسلام پاکستان ترجمان پی ڈی ایم سابق سنیٹر حافظ محمد حمداللہ، مرکزی ڈپٹی ناظم عمومی مولانا محمد امجد خان و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔مزید ان کا کہنا تھا کہ یہ کنونشن بہاولپور کی سیاست میں انقلاب ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی پاکستان کے مرکزی رہنما صفدر شہباز کی جمعی علما اسلام میں شمولیت خوش آئند ہے جمعیت علمائے اسلام کی سیاست مفاد کی نہیں ملک و قوم کی خدمت کیلئے ہے جس کیلئے جمعیت علما نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی مقابلہ کیا ان کا کہنا تھا یہ وہ جتھہ تھا جن کی پشت پناہی اسرائیل اور انڈیا کرتا ہے۔