اعصابی مرض کی میڈیسن ”فینو بار“جعلی قرار ڈریپ کی طرف سے تفصیلی رپورٹ ریلیز

  اعصابی مرض کی میڈیسن ”فینو بار“جعلی قرار ڈریپ کی طرف سے تفصیلی رپورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے مارکیٹ میں دستیاب اعصابی مرض کی ٹیبلٹ فینو بار 30mg گولی سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کردیا مارکیٹ میں دستیاب اعصابی مرض کی گولی جعلی قرار دے دی گئی ڈریپ کی جانب سے اس دوا کی تفصیلی (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
رپورٹ بھی جاری کر دی ہے جسکے بعد اس دوا کے تین بیجز کو ملتان سمیت پاکستان بھر میں مریضوں کو دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ڈرگ کنٹرولر ملتان عثمان غنی نے اس دوا کی فروخت کے لئے سختی سے میڈیسن مارکیٹ مارکیٹ کے ڈیلرز کو روک دیا ہے یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ڈریپ کی جانب سے جو مفصل تفصیلات اس دوا کے حوالے سے جاری کی گئی ہیں اس کے مطابق مسیرز سٹار لیبارٹریز پرائیویٹ لیمٹڈ لاہور کی تیار کردہ دوا فینو بار کے نمونے مارکیٹ سے تجزیہ کے لئے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوائے تھے جسکی تجزیاتی رپورٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے جاری کی جس کے مطابق اس دوا کے تین بیجز QA019,QA025,اور QA016 کے تین بیجز کو جعلی قرار دیا گیا اور یہ بھی کہا گیا کہ یہ دوا انسانی صحت کے لئے مضر ہو سکتی ہے اس بارے میں ڈرگ کنٹرولر ملتان عثمان غنی نے بتایا ہے کہ ملتان ضلع میں اس دوا کے تینوں بیچز کی فروخت کو روک دیا گیا ہے جو بھی اس دوا کو فروخت کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی[8:16 am, 11/06/2023] Ra
م