فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن، مضر صحت قلفیاں، ملاوٹی دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن، مضر صحت قلفیاں، ملاوٹی دودھ تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان، ڈیرہ(سپیشل رپورٹر، سٹی رپورٹر)   لوہاری گیٹ شجاع آباد میں کریانہ سٹور کو ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے پر 15 ہزار، کھاد فیکٹری چوک پر ریسٹورنٹ کو کچن اور سٹوریج ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 ہزار، گاموں چوک ملتان میں ہوٹل کو پانی کی سٹوریج کے لیے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے، حشرات کی بھرمار ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اسی طرح کوٹلی نجابت میں کھویا پروڈکشن یونٹ کو حشرات کی بھرمار، پرندوں کی باقیات اور دودھ کو کیمیکل ڈرمز میں سٹور کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اس کے علاہ نواں چوک خانیوال میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ ریسپی مصالحے فروخت کرنے پر 15 ہزار، 114 پل پر سویٹس اینڈ بیکر(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
ز پروڈکشن یونٹ کو ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس کی موجودگی پر 10 ہزار، مخدوم پور روڈ میاں چنوں میں سپر سٹور کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے پر 10 ہزار جبکہ تلمبہ رود خانیوال میں تکہ شاپ کو آئل تبدیل نہ کرنے، گندے فریزر میں خوراک کی سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ مزید پیروالا پھاٹک لودھراں اور اڈہ چٹی نہر دنیاپور میں 2 سوڈا واٹر فیکٹریوں کو ناقابل سراغ اجزا کے استعمال، فلٹر تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے، حشرات کی بھرمار اور مس برانڈنگ کرنے پر 30 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ مزید برآں مین بازار لڈن اور میلسی کے علاقے مترو میں 2 کریانہ سٹورز کو چائنہ نمک اور ایکسپائری مشروبات بیچنے پر 20 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غازی گھاٹ ڈی جی خان روڈ پر قلفی پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ، 3600 ملاوٹی و ناقص قلفیاں تلف، مالکان کو بھاری جرمانہ عائد، بہاولپور میں 3 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 4500 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا، دودھ فروشوں کو 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیئے، فوڈ سیفٹی ٹیم نے غازی گھاٹ ڈی جی خان روڈ پر قلفیاں بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا۔ ناقابلِ سراغ مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ کرکے ناقص قلفیاں تیار کی جارہی تھیں۔ دوران چیکنگ قلفیوں کی برکس ویلیو کم پائی گئی۔کارروائی کے دوران سینکڑوں مضر صحت قلفیاں تلف کردی گئیں۔جعلسازی کرنے پر مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسی طرح ملاوٹی دودھ کی روک تھام کیلیے ناکہ بندی کے دوران فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے بہاولپور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی اور اقبال آباد میں 3 بردار گاڑیوں کو چیک کیا۔