ضلع کونسل ملتان، سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تیاریاں 

ضلع کونسل ملتان، سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تیاریاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) ضلع کونسل  ملتان نے کروڑوں مالیت کی سرکاری اراضی اور کمرشل دکانیں نیلام کرنے کے لئے افسروں نے خفیہ طور پر مک مکا شروع کردیا ھے واضح رہے ضلع کونسل ملتان بستی ملوک مخدوم رشید اور دیگر علاقوں میں واقع سرکاری اراضی اور مختلف ڈسپوزل کے ساتھ واقعہ زمین کی نیلامی کا فیصلہ کیا ھے اس مقصد کے لئے رواں ماہ کے آخر نیلامی کی جارہی ھے ضلع کونسل کے بااثر افسروں نے کروڑوں مالیت کی اراضی اور کمرشل دکانوں کو لیز پر دینے کے لئے رابطے شروع کر رکھے ہیں اور  لاکھوں کا کمیشن کمانے کی تیاریاں کی جاری ہیں جبکہ بعض(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
 سیاسی شخصیات کی سفارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے اس ضمن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع کونسل ملتان محمد حسین بنگش کا کہنا ہے کہ ضلع کونسل ملتان کی ملکیت بیشتر اراضی پر سالہا سال سے غیر متعلقہ افراد کاشتکاری کررھے ہیں اب محکمے نے اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ھے لیز نیلامی کاعمل اوپن ھوگا۔