ڈیرہ، نادہندہ محکموں کیخلاف آپریشن، میپکو ٹیمیں متحرک

  ڈیرہ، نادہندہ محکموں کیخلاف آپریشن، میپکو ٹیمیں متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) میپکو سرکل ڈیرہ غازیخان نے اپنے 64 کروڑ روپے کے نا دہندہ سرکاری محکمہ جات کے خلاف عدم دائیگی پر بجلی میٹر منقطع کرنے کا آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے تحت ایس ای میپکو ڈی جی خان ملک خورشید احمد نے گزشتہ رو زکمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں میپکو ڈیفالٹر ز کے بارے میں بتایا اور عدم ادائیگی پر میٹر منقطع کرنے سے بھی آگاہ کیا جس پر کمشنر مذکورہ نے انہیں تعاون کی یقین دہانی کرائی ان کے ہمراہ ڈ پٹی کمرشل منیجر محمد حسین قریشی بھی موجود تھے۔ نا د ہند ہ محکمہ جات کی ادائیگی کے (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
بارے میں ایس ای میپکو سرکل ڈی جی خان ملک خورشید احمد نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو بتایا کہ ٹی ایم اے ڈی جی خان 3 کروڑ 70 لاکھ ٹی ایم اے راجن پور 6 کروڑ 70 لاکھ ٹی ایم اے جامپور 7 کروڑ 88لاکھ ٹی ایم اے روجھان 5 کروڑو اور ٹی ایم اے ڈائیل ابر با 5 لاکھ 36 ہزار روپے کے ڈیفالٹر ہیں جبکہ دیگر محکمہ جات میں عدلیہ 1 کروڑ 29 لاکھ، پولیس 53لاکھ، ڈسٹرکٹ جیل 3 کروڑ، انہار1 کروڑ 21 لاکھ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈو یلپمنٹ 2 کروڑ 80 لاکھ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ 3 کروڑ 97 لاکھ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل  اتھارٹی 2 کروڑ 45 لاکھ، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کیمپس 1 کروڑ 85 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل 5 کروڑ 44لاکھ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ 1 کروڑ 52لاکھ رو پے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر 1 کروڑ 9لاکھ روپے، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا لجز 3 کروڑ 50  لاکھ، بنیادی ضلعی دیہی مراکز صحت 1 کروڑ 40 لاکھ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال 1 کروڑ 20لاکھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن پور 1 کروڑ 50 لاکھ روپے لائیو سٹاک راجن پور 1 کروڑ 8لاکھ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کالجز راجن پورا کروڑ 13 لاکھ رو پے مراکز صحت را جن پور 2 کروڑ 18 لاکھ رو ہے، دیہی بنیادی مراکز صحت راجن پور 1 کروڑ 97 لاکھ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال راجن پور 4 کروڑ 17 لاکھ روپے کے نا دہندہ ہیں، اسی طرح وفاقی اداروں کے 22 محکمہ جات 1 کروڑ 26 لاکھ روپے کے نا دہندہ ہیں جن میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ 40 لاکھ 80 ہزار، AGE air۔77 لاکھ روپے، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن 2 لاکھ 70  ہزار روپے،اوور سیز پاک فاؤنڈیشن 1 لاکھ دو ہزار روپے و دیگر محکمہ جات نادہندہ ہیں. ایس ای ملک خورشید احمد نے بتایا کہ پیر کے روز سے تمام نادہندگان محکموں  کے میٹر بجلی منقطع کرنے کا آپریشن شروع کر دیا جائے